الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال اور منسٹری فار یوتھ اینڈ اسپورٹس کے مابین سپورٹس میڈیسن اینڈ ہیلتھ انشورنس کے شعبے میں مشترکہ تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

کربلا کے الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال نے منسٹری فار یوتھ اینڈ اسپورٹس کے ایتھلیٹس ، کھلاڑیوں اور ملازمین کے لئے سپورٹس میڈیسن اینڈ ہیلتھ انشورنس کے شعبے میں مشترکہ تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔
فریقین کے مابین وزارت کےعملے کے لئے ہیلتھ کارڈز کے اجراء پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یہ معاہدہ (10 جون 2020) کو فیڈرل منسٹرفار یوتھ اینڈ اسپورٹس کے الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال کے دورے کے دوران کیا گیا۔ اس دورے میں ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد کے علاوہ کربلا کے گورنر، ان کے نائب اور وزارت کے دونوں ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔
میمو کا اعلان اسپتال میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: