فیڈرل منسٹر فار یوتھ اینڈ اسپورٹس کی روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی زیارت اور سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر سے ملاقات

فیڈرل منسٹر فار یوتھ اینڈ اسپورٹس سید عدنان درجال نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ (17 شوال 1441 ہجری) بمطابق (10 جون 2020) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد انھوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر، سینئر آفیشلز اور محکمہ جات کے سربراہان سے ملاقات بھی کی۔

ملاقات کے دوران کئی اہم معاملات اور کورونا وائرس سے بچاو اور روک تھام کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اٹھائے گئے احتیاطی و حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں نوجوان طبقے کے لئے حرم مطہر کے نقطہ نظر کے بارے میں بھی مفصل بات کی گئی اور حرم مطہرکی سرپرستی میں نوجوانوں کی ذہنی، جسمانی،فکری، علمی اور تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کے لئے منعقد کی جانے والی نمایاں سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کے لئے متعدد سرگرمیاں شروع کرنے کے سلسلے میں وزارت کے ساتھ مشترکہ تعاون کے آغاز کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: