بغداد میں پانچویں حیات کورونا یونٹ کے پہلے حصے کی کنکریٹڈ بنیادیں مکمل

کل شام تک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے لئے دارالحکومت بغداد میں حيّ الغدير/ جانب الرصافة کے ابن القف اسپتال میں پانچویں حیات کورونا یونٹ کے پہلے حصے کی کنکریٹڈ بنیادیں بنانے کا کام مکمل کر لیا تھا۔ یہ منصوبہ دارالحکومت بغداد میں متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر طبی عملے کو معاونت فراہم کرنے اور ابن القف اسپتال کی طبی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے۔
پانچویں الحیات کورونا ریکوری یونٹ 5،000 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کی جا رہی ہے۔ یہ عمارت 120 کمروں پر مشتمل ہو گی اورہر کمرے کے ساتھ اٹیچڈ باتھ روم کی سہولت ہو گی۔ ہر کمرے کا رقبہ 15 مربع میٹر اور باتھ روم کا رقبہ (1.25میٹر × 2میٹر) ہوگا۔ اس کے علاوہ ، مرکز میں کام کرنے والے میڈیکل سٹاف اور سروسز سٹاف کے لئے چینج روم اور ڈاکٹرز اور نرسز کے لئے دو خصوصی کمرے بھی ہوں گے۔ اس کے علاوہ ، انتظامیہ ، اسٹوریج اور فارمیسی کے لئے بھی تین کمرے ہیں اور ممکن ہے کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر یونٹ میں مزید جگہ یا مزید کمرے شامل کیے جائیں۔
اس منصوبے پر کام کرنے والے انجینئر علی الحر نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی: "اس منصوبے میں کام کرنے والے ہمارے محکمہ کے عملے ، بشمول انجینئر ، ٹیکنیشن اور کاریگر اس پراجیکٹ کو جلد سے جلد ختم کرنے کے لئے غیر معمولی اور بے مثال کوششیں کر رہے ہیں تاکہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج میں بغیرکسی رکاوٹ کے معاونت فراہم کی جاسکے۔

انھوں نے مزید کہا: "اس حصے کی کنکریٹڈ بنیاد کا رقبہ (1377) مربع میٹر ہے، اور اس سے اگلے مرحلے میں 56 کمروں کے لئے آئرن سٹرکچر کی تنصیب کا کام کیا جائے گا اور اس مرحلے سے متعلقہ تمام ابتدائی کام بھی مکمل کئے جا چکے ہیں جبکہ سیوریج لائنز بچھانے کا کام بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: