العباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے واسط گورنریٹ اور گردو نواح میں نئی جراثیم کش مہم

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) ناول کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عراق کے مختلف گورنریٹس میں رہائشی علاقوں اور گردونواح کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے اپنی جراثیم کش مہمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی ضمن میں پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ کی جانب سے واسط گورنریٹ اور گردو نواح میں جراثیم کشی کا عمل جاری ہے۔
یہ مہم واسط گورنریٹ میں ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے تعاون سے چلائی گئی ہے ، اور اس مہم کے دوران
اسکواڈ کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ جراثیم کش مہم واسط کے ڈائریکٹرآف سول ڈیفنس سمیر المکسوسی اور بائیولوجسٹ ہانی محسن کی سربراہی میں CBRN ٹیم کے زیر نگرانی چلائی گئی ۔ اس جراثیم کش مہم کے دوران جدید جراثیم کش آلات سے لیس گاڑیوں کی مدد سے 10،000 لیٹر جراثیم کش مواد استعمال کرتے ہوئے
گھروں، دفتروں، مسجدوں، امام بارگاہوں،گلیوں، سڑکوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں کو ڈس انفیکٹ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جراثیم کش مہم حالیہ دنوں میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد واسط گورنریٹ کی درخواست پر شروع کی گئی تھی۔


واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پر آلعباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے کورونا وبا کے آغاز ہی سے کرائسز مینجمنٹ سیل کی تشکیل کی گئی تھی۔ کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے پیر 16 مارچ 2020 کو کربلا گورنیٹ اور ملک کے مختلف علاقوں کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا اور یہ مہم اب بھی جاری ہے ، اور اس سلسلے میں اسکواڈ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ہوئے ہے ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: