روضہ مبارک حضرت عباس (ع) تمام مومنین سے درخواست کرتا ہے کہ ہر روز شام آٹھ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے کے دوران ٹیلی کال زیارت سروس کا کم سے کم استعمال کریں تاکہ عراقی طبی عملے کے لئے زیارت کرنا ممکن ہوسکے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام تمام مومنین سے درخواست کرتا ہے کہ ہر روز شام آٹھ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے کے دوران ٹیلی کال زیارت سروس کا کم سے کم استعمال کریں خصوصا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے، تاکہ عراقی طبی عملے کے لئے زیارت کرنا ممکن ہوسکے۔
کیونکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس کے مواصلاتی یونٹ کی جانب سے یہ وقت عراقی طبی عملے کے لئے مختص کیا گیا ہے کہ جو کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ مواصلاتی یونٹ کے سربراہ انجینئر فراس عباس حمزہ نے الکفیل نیٹ ورک کو اس سروس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا:، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس کے مواصلاتی یونٹ کی جانب سے ٹیلی کال زیارت سروس کے لئے شام آٹھ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے کا وقت عراقی طبی عملے کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ اس لئے ہم تمام مومنین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہر روز شام آٹھ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک مخصوص وقت کے دوران کم سے کم کال کریں تاکہ عراقی طبی عملے کے لئے زیارت کرنا ممکن ہوسکے۔ "

واضح رہے کہ یہ نظام میڈیا اور مواصلات اتھارٹی کے تعاون سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مواصلات ڈویژن کے ذریعہےنافذ کیا گیا تھا۔ یہ نظام چار اسٹیشنوں پر مشتمل ہے جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے عظیم گنبد کے ستونوں کے اندر قائم کئے گئے ہیں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو چاروں اطراف سے گھیرے ہوئے ہیں اور ہر اسٹیشن میں مواصلاتی آلات کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔
زیارت کے لئے مندرجہ ذیل کال کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے۔
- زائرین (زین ، ایشیا اور کورک) کے لئے (443) مفت نمبر پر کال کرسکتے ہیں۔
- اومنیہ الکفیل کے لئے ٹول فری نمبر (07602111000) کے ذریعہ براہ راست کال کی جا سکتی ہے۔
- عراق سے باہر سے زائرین (009647602111000) نمبر پرکال کرسکتے ہیں ، لیکن یہ کال بلامعاوضہ نہیں ہے کیونکہ یہ بین الاقوامی کالنگ ٹیرف کے تابع ہے۔
- جب آپ کال کریں گے تو آپ کو خود کار طریقے سے ایک آڈیو پیغام پر مشتمل جواب موصول ہوگا جس میں کہا جائے گا کہ آپ ابا الفدال العباس علیہ السلام کے مزار کے گنبد کے نیچے ہیں تو اس وقت دعا مانگیں اورخدا کی رضا سے آپ زیارت کرنے کے لئے مقدس حرم کی فضا کا رخ کر رہے ہوں گے۔
- کال کا دورانیہ ایک منٹ ہے ، اس کے بعد یہ خود بخود منقطع ہوجائے گی۔
- اس کال کے دوران زائر ایسا محسوس کرتا ہے جیسے وہ روضہ مبارک کے اندر ہے ، اور وہ جلدی سے شرف زیارت حاصل کرسکتا ہے۔
- یہ نظام بغیر کسی مواصلاتی خرابی کےفی گھنٹہ 1000سے زیادہ کالز وصول کرنے کے قابل ہے۔
- یہ تمام خدمات ماسوائے بین الاقوامی کالز کے بلامعاوضہ ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: