ہ دارالحکومت بغداد میں پانچویں الحیات کورونا یونٹ کے پہلے حصے کا 30٪ کام مکمل کیا جا چکا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ دارالحکومت بغداد میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے لئے پانچویں الحیات کورونا یونٹ کے پہلے حصے کا 30٪ کام مکمل کر چکا ہے اور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے ہر روز (18) گھنٹوں سے زیادہ وقت کے لئے کام کیا جا رہا ہےاور امید ہے کہ یہ منصوبہ اگلے مہینے کے آخر میں یا اس سےاگلے مہینے کے آغاز پر مکمل ہوجائے گا۔
اس منصوبے کے نگران انجینئر علی الحر نے الکفیل نیٹ ورک کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا ، "اس منصوبے کے وسیع رقبے پر کاموں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے اس منصوبے کو تین حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔
اس منصوبے کے پہلے حصے جو کہ 1377 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور اس میں 56 سنگل کمرے ہیں، میں اسٹیل سٹرکچر پر سینڈوچ پینلز کی تنصیب کا 50٪ سے زیادہ کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا ، "اس حصے میں پلمبنگ اور PVC کا تمام کام بھی مکمل ہوچکا ہے اور ہر کمرے میں باتھ رومز کو مرکزی کنویئر پائپوں سے جوڑ دیا گیا ہے جس کے بعد فرش پر سیرامک ​​ٹئلز لگائی جائیں گی۔
اس یونٹ کے دوسرے حصوں کے بارے میں بات کرتےانھوں نے کہا کہ: " اس منصوبے کے دوسرے حصے کے لئے آہنی ڈھانچہ کھڑا کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ تیسرے اور آخری حصے میں جلد ہی ٹھوس بنیادیں ڈالنے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: