دارلحکومت بغداد میں پانچویں الحیات کورونا یونٹ کے دوسرے حصے کے لئے آئرن ڈھانچے کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ اس کے عملے نے دارلحکومت بغداد میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کے علاج کے لئے پانچویں الحیات کورونا یونٹ کے دوسرے حصے جس کا رقبہ (1377) مربع میٹر ہے، کے لئے آئرن ڈھانچے کی تنصیب کا کام شروع کردیا ہے۔ یہ منصوبہ دارالحکومت بغداد میں متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر طبی عملے کو معاونت فراہم کرنے اور ابن القف اسپتال کی طبی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے۔
پانچویں الحیات کورونا ریکوری یونٹ 5،000 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کی جا رہی ہے۔ یہ عمارت 120 کمروں پر مشتمل ہو گی اورہر کمرے کے ساتھ اٹیچڈ باتھ روم کی سہولت ہو گی۔ ہر کمرے کا رقبہ 15 مربع میٹر اور باتھ روم کا رقبہ (1.25میٹر × 2میٹر) ہوگا۔ اس کے علاوہ ، مرکز میں کام کرنے والے میڈیکل سٹاف اور سروسز سٹاف کے لئے چینج روم اور ڈاکٹرز اور نرسز کے لئے دو خصوصی کمرے بھی ہوں گے۔ اس کے علاوہ ، انتظامیہ ، اسٹوریج اور فارمیسی کے لئے بھی تین کمرے ہیں اور ممکن ہے کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر یونٹ میں مزید جگہ یا مزید کمرے شامل کیے جائیں۔
اس منصوبے پر کام کرنے والے انجینئرکرار بریہی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "پروجیکٹ کے دوسرے حصے کے لئے ٹھوس بنیادیں ڈالنے کا کام ختم کرنے کے بعد ہم نے فوری طور پر اس حصے کے تیسرے مرحلے میں آہنی ڈھانچے کی تنصیب کا کام شروع کردیا ہے۔"
انھوں نے مزید کہا : "آہنی ڈھانچہ کھڑا کرنے کے لئے لوہے کو کاٹنے کا کام مطلوبہ پیمائش کے مطابق پہلے ہی کر لیا گیا تھا تاکہ منصوبے کے مطابق اس حصے کہ جو 56 انفرادی کمروں پر مشتمل ہے پر آہنی ڈھانچے کی تنصیب شروع کی جا سکے۔ "
انہوں نے کہا کہ پہلے حصے میں کمروں کا رقبہ اور تعداد دوسرے حصے کی طرح ہے۔ پہلے حصے میں دیواریں کھڑی کرنے کے لئے سینڈوچ پینل کی تنصیب آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے ، پلمبنگ کے کام بھی متوازی طور پر کئے جا رہے ہیں جبکہ تیسرا حصے میں لکڑی کے فریم ورک کی تنصیب کی جا چکی ہے اور کنکریٹڈ بنیادیں ڈالنے کے لئے تمام تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ "
انھوں نے مزید کہا: “یہ اقدامات منصوبے کے مطابق ہورہے ہیں ، اور ہم امید کرتے ہیں کہ پانچویں الحیات کورونا یونٹ کی تعمیر اس ماہ کے آخر یا اگلے مہینے کے آغاز تک مکمل کرلی جائے گی۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: