العباس کمپلیکس پراجیکٹ پر کام تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے

العباس کمپلیکس پروجیکٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم ترین منصوبوں میں سے ہے۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیادہ تر ڈیپارٹمنٹس کے مرکزی دفاتر اس کمپلیکس میں شفٹ ہو جائیں گ ۔ فی الوقت یہ دفاتر اور ان سے متعلقہ سٹاف روضہ مبارک کے اندر ہی مختلف کمروں اور مختلف جگہوں پر اپنے ادارتی امور سرانجام دے رہے ہیں۔
العباس کمپلیکس پر کام تیزی سے جاری ہے اور یہ منصوبہ تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے یہ منصوبہ جدید تعمیراتی ڈیزائن کے مطابق عمل لایا جا رہا ہے اور یہ جدید ترین نظاموں سے آراستہ ہو گا۔
انجینئرنگ پروجیکٹس کے انچارج انجینئر ضیاء مجید سائغ نے کہا: اس منصوبے پر مسلسل کام ہو رہا ہے اور یہ پروجیکٹ مقررہ مدت کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔
"یہ کمپلیکس پندرہ سو مربع میٹر رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے اور بارہ فلورز پر مشتمل ہے۔ ہر فلور ایک یا دو شعبہ جات کو ان کی ضرورت اور ملازمین کی تعداد کے لحاظ سے الاٹ کیا جائے گا۔ اس کمپلیکس میں بیسمنٹ گیارہ سو مربع میٹر پر مشتمل ہے۔ بیسمنٹ کو گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ جبکہ گراؤنڈ فلور ریسیپشن لاؤنج اور سروسز اینڈ فسیلٹیز کے دفاتر پر مشتمل ہوگا۔ باقی فلور1250 مربع میٹر ایریا پر مشتمل ہیں اوریہ فلورز روضہ مبارک کے باقی شعبہ جات کو دیئے جائیں گے۔۔ "
انھوں نے مزید : "العباس کمپلیکس میں جدید نظاموں کی تنصیب کا 90٪ کام مکمل ہوچکا ہے ، جس میں الیکٹریکل ، کولنگ اور جدید اور طاقتور کیمروں پر مشتمل نگرانی کا نظام اور فائر سسٹمز شامل ہیں اور یہ تمام کام کامیابی کے آخری مراحل میں ہیں۔"
انہوں نے وضاحت کی: "پروجیکٹ حتمی مراحل میں ہے جب اس اختتامی مرحلے میں عمارت کے بیرونی حصے پر انسولیٹنگ مٹیریل کی تنصیب کا کام بھی شامل ہے ، جس کا بڑا حصہ مکمل ہوچکا ہے ، اس کے علاوہ دیواروں کی کلیڈنگ علاوہ ثانوی چھتوں کی تنصیب بھی تقریبا مکمل کی جا چکی ہے جبکہ آخری مرحلہ میں خصوصی الاباسٹر کے ساتھ فرش ہموار کرنے کا کام بھی جاری ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: