انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ : المثنی گورنریٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے زیر تعمیر چھٹی الحیات کورونا یونٹ کا تیسرا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے المثنی گورنریٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے زیر تعمیر چھٹی الحیات کورونا یونٹ کا تیسرا مرحلہ مکمل کرلیا ہے اس مرحلے میں لوہے کے ڈھانچے پر دیواریں بنانے کے لئے سینڈویچ پینلز کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔
اس منصوبے کے نگران انجینئر صفا محمد علی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہمارے سٹاف کی انتھک اور وقت سے بےنیاز کوششوں کی بدولت اس منصوبے کا تیسرا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور منصوبے کے مطابق لوہے کے ڈھانچے پر دیواریں بنانے کے لئے سینڈویچ پینلز کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا: انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیکنیکل اور انجینئرنگ سٹاف صبح سویرے سے رات گئے تک منصوبے کے مختلف مراحل پر کام کر رہا ہے۔ اب تک کئے جانے والے کام یہ ہیں:
- پیویسی ونڈوز کی تنصیب.
- دیواروں پر جپسم بورڈ کی تنصیب۔
- ثانوی چھتوں کی تنصیب بھی شروع کی جا چکی ہے۔
- (114) سنگل کمروں کے لئے پیویسی حصوں کو فکسنگ۔
- ہر کمرے سے ملحقہ باتھ رومزمیں پانی کے پائپ بچھانے کا کام۔
- ہر کمرے کے لئے واٹر ہیٹر لگانا۔
- آگ بجھانے کا نظام مکمل کیا جا چکا ہے۔
- ہر کمرے سے ملحقہ باتھ رومز میں ٹائلز لگانے اور باقی سہولیات کی فراہمی مکمل کی جا چکی ہے۔
- تازہ ہوا کے نظام (ایئر فریچ) کی تنصیب کا آغاز۔
- بجلی کی فراہمی اور وائرنگ کے کام جاری ہیں۔
- کٹنگ ورکس بھی (90٪) تک کئے جا چکے ہیں۔
- یونٹ کے حصوں کےدرمیان خالی جگہوں کو ہموار کرنے کے بعد ان پر ٹف ٹائلزلگانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
- اسٹیل ڈھانچے کی تنصیب کی تکمیل۔
- کنکریٹ کی بنیاد ڈالنے کی تکمیل۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: