عراقی وزیر اعظم جناب مصطفیٰ الکاظمی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا

آج سہ پہر (22 ذیقعد 1441 ہجری) بمطابق (14 جولائی 2020 ء) کو عراقی وزیر اعظم جناب مصطفیٰ الکاظمی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پہنچنے پر حرم مطہر کے سیکریٹری جنرل انجنئیر محمد اشیقر ، ان کے نائب اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد ممبران نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد انھوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مراسم زیارت اور نمازکی ادائیگی کا شرف حاصل کیا۔
واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم جناب مصطفیٰ الکاظمی نے آج کربلا مقدسہ کا دورہ کیا اور اپنے دورے کے دوران انہوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک خیر الجود کمپنی کا دورہ بھی کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: