الکفیل نیٹ ورک نے (116641) مومنین کی نیابت میں ماہ ذیقعدہ کے دوران مراسم زیارت ادا کیے

ماہ ذیقعدہ کے دوران جن مومنین نے اپنے یا اپنے عزیزوں کے نام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے صفحہ ’’نیابت میں زیارت‘‘ میں درج کیے تھے ان سب کی نیابت میں روضہ مبارک کے خدام نے امام حسین(ع)، حضرت عباس(ع)، حضرت امام علی رضا(ع)، حضرت معصومہ قم(ع)، حضرت امام محمد تقی(ع) کی زيارت اور نماز زیارت پڑھی اور دیگر مراسم زیارت ادا کیے۔

اس بارے میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ انٹرنیٹ کے انچارج حيدر طالب عبد الامير نے بتایا ہے کہ ماہ ذیقعدہ کے دوران اپنی اور اپنے عزیزوں کی نیابت میں امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت پڑھوانے کے لیے روضہ مبارک کی آفیشل ویب سائٹ الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے ’’نیابت میں زیارت‘‘ کے صفحہ میں (116641) مومنین نے نام درج کیا کہ جن کی نیابت میں زیارت پڑھنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے سادۃ الخدام اور دیگر شعبوں کے ارکان کو دوران دونوں مقدس روضوں میں زیارت پڑھنے کے لیے مامور کیا گیا کہ جنہوں نے مندرجہ سب افراد کی نیابت میں زیارت پڑھی اور نماز زیارت ادا کی۔
اس کے علاوہ جشن میلاد حضرت امام رضا علیہ السلام اور ان کے یوم شہادت کے موقع پر مشہد میں، یوم شہادت حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے موقع پر کاظمین میں اور جشن میلاد حضرت معصومہ قم کے موقع پر میں قم میں الکفیل انٹر نیشل نیٹ ورک کے صفحہ (نیابت میں زیارت) میں اپنا نام درج کرنے والوں کی طرف سے مراسم زیارت ادا کیے گئے۔

نیابت میں زیارت کے لیے نام درج کرنے والوں میں سے اکثر کا تعلق (عراق، ايران، لبنان، پاكستان، روس، امريكہ، برطانيہ، ہندوستان، چیک ریپبلک، کروشیا، سعودی عرب، سويڈن، كینڈا، كويت، ملیشیا، آسٹرلیا، الجزائر، بحرين، مصر، جرمنی، آئس لینڈ، آسٹریا، يونان، ہالینڈ، تیونس،ڈنمارك، نارويج، قطر، بلجيئم، مرکش، افغانستان، عُمان، اكواڈور، برازيل، ارجٹائن، سویئزرلینڈ ، نائیيجيريا، گانا، يمن، إنڈونيشيا، اٹلی، سپین، فرانس، تركی، آذربيجان، قبرص، فن لینڈ، چين، آئر لینڈ، ہانگ کانگ، جاپان، امارات، سوڈان)".سے تھا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت کے سیکشن کے تابع کام کرنے والے شعبہ انٹرنیٹ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی عربی، انگلش، فارسی، ترکی، فرانسیسی، ڈچ، سواحیلی اور اردو زبان میں موجود ویب سائٹ میں ''نیابت میں زیارت '' کا صفحہ خاص طور پر ان مومنین اور محبانِ اہل بیت کے لیے بنایا ہے کہ جو کسی بھی وجہ سے کربلا آ کر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت نہیں کر سکتے اس صفحہ میں اپنا نام اور مطلوبہ معلومات درج کرنے والے ہر شخص کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام روضہ مبارک میں نیابت میں زیارت اور نماز پڑھتے ہیں اور پورا سال ''نیابت میں زیارت '' کے صفحہ کے ذریعے ہزاروں مومنین دنیا کے ہر کونے میں بیٹھ کر اپنی طرف سے امام حسین علیہ السلام، حضرت عباس علیہ السلام اور دوسرے معصومین علیہم السلام کی زیارت پڑھواتے ہیں۔
اگر آپ بھی اپنی نیابت میں یا اپنے کسی عزیز کی نیابت میں زیارت اور دو رکعت نماز پڑھوانا چاہتے ہیں تو اس لنک کو استعمال کریں:
https://alkafeel.net/zyara/lang-ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: