سینٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم : روضہ مبارک کاظمین کی لائبریری اور قادسیہ یونیورسٹی کی لائبریری انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشنز کی تازہ ترین رپورٹ میں شامل

انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشنز (IFLA) نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اوردار المخطوطات سے وابستہ انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم سینٹرکے ذریعے روضہ مبارک کاظمین کی لائبریری اور قادسیہ یونیورسٹی کی لائبریری کو (ریموٹ ورک مینجمنٹ ) کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلنے سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر اپنی آفیشل ویب سائٹ پر درج کیا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری کے سینٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے ڈائریکٹر پروفیسر حسنین الموسوی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ "انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشنز (IFLA) نے اب تک گیارہ عراقی لائبریریوں کو وائرس کے پھیلنے سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر ہمارے مرکز کے ذریعے اپنی آفیشل ویب سائٹ میں شامل کیا ہے کیونکہ ہم اعراق میں (IFLA) کے منظور شدہ ممبران اور نمائندوں میں سے ایک ہیں۔ا
پہلے سے شامل کی گئی عراقی لائبریریاں یہ ہیں: روضہ مبارک حضرت امام علی علیہ السلام کی روضۃ الحیدریہ لائبریری، بغداد یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری، العمید سائنٹیفک لائبریری ، دیالہ یونیورسٹی لائبریری ، امام الکاظم علیہ السلام یونیورسٹی لائبریری، عراقی ایسوسی ایشن آف لائبریریز اینڈ انفارمیشن، مستنصیریہ یونیورسٹی اور العراقیہ یونیورسٹی کی لائبریریوں کے ساتھ العمید یونیورسٹی اور النہرین یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریریوں کو اس لسٹ میں پہلے ہی شامل کر لیا گیا ہے ۔ نیز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری پہلے ہی (IFLA) کے منظور شدہ ممبران میں سے ہے۔

انھوں نے مزید کہا: "اس اضافے کے ساتھ ، ہمارے مرکز نے عراق کو علمی خدمات کی فراہمی میں موثر کردار جاری رکھا ہوا ہے اور ہم اس بین الاقوامی سائٹ جس میں 150 سے زیادہ ممبر ممالک ہیں، پراپنے ملک کے مزید اداروں کا نام شامل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیںْ ۔ یہ رکنیت صرف روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اوردار المخطوطات تک ہی محدود نہیں ہے ، بلکہ ہم کسی بھی دوسری لائبریری کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں جو ان رپورٹس میں اپنا نام شامل کرنا چاہتی ہے ، جو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ ہوتی ہیں۔

اس سلسلے میں ، مرکز کے سینئر آفیشل باسم سومر لیفتے نے کہا کہ IFLA دنیا بھر میں اپنے ممبروں اور لائبریریز کے ذریعے کورونا کے پھیلاؤ کے بعد سے ہی شماریات کے میدان میں سرگرم عمل ہے۔ اور اس فیڈریشن کے باضابطہ نمائندے کی حیثیت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اوردار المخطوطات نے عراقی لائبریریوں اور ان کی خدمات کے خصوصی اعداد و شمار جمع کیے ہیں تاکہ اس سے متعلق وقتا فوقتا رپورٹ تیار کریں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اوردار المخطوطات IFLA کے سرگرم اور منظور شدہ ممبروں میں سے ایک ہے اور عراق کا نمائندگی کرنے والا ادارہ ہے۔ ہم نے ان پر اپنا اعتماد بڑھانے کے لئے پہلے ہی اقدامات اٹھائے ہیں ، ان میں سب سے اہم پائیدار ترقی کے اصولوں کو نافذ کرنا اور IFLA سائٹ کے ڈیٹا میپ پر 1500 سے زیادہ لائبریریوں سے ڈیٹا شائع کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: