روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے دیوان وقف شیعی کے نئے صدر ڈاکٹر حیدر شمری کو مبارکباد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل انجینیئر سید محمد اشقیر (دام تأييده) نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ 28ذی الحجہ 1441 ہجری (18اگست 2020ء) کو روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) مین حاضری دی اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد دیوان وقف شیعی کے نئے صدر ڈاکٹر حیدر شمری کو اس منصب پر تعینات ہونے کی مبارک باد پیش کی اور ان تک روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) کی نیک تمنائیں پہنچائیں۔
اس ملاقات میں روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے بعض اراکین اور بعض سیکشنوں کے سربراہان بھی سید اشیقر کے ہمراہ تھے ملاقات کے دوران دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور روضہ مبارک کے پائیدار تعمیراتی وفکری منصوبے گفتگو کے زیادہ حصہ کو گھیرے رہے۔
ڈاکٹر شمری نے روضہ مبارک کی خدمات کو کافی سراہا اور اسے ہر ادارے کے لیے مشعل راہ قرار دیا خاص طور پر کورونا کی روک تھام کے لیے روضہ مبارک کی کاوشوں کی بہت تعریف کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: