مقام امام مہدی(عج) عاشورائی حزن وملال کے اظہار کے لیے سیاہ رنگ میں لپٹا ہوا ہے

کربلا میں موجود مقام امام مہدی(عج) اداری طور پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا حصہ ہے اور اس کے تمام تر انتظامات بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ کی طرف سے کئے جاتے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم میں مقام امام مہدی(عج) عاشورائی حزن و ملال کے آثار واضح ہیں اس مقام کی تمام دیواریں سیاہ چادر میں لپٹی ہوئی ہیں اور اس کے گنبد پر بھی سیاہ عاشورائی علم لہرا رہا ہے۔

مقام امام مہدی(عج) کے اداری انچارج الحاج عدنان الضعیف نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ہر سال مقام امام مہدی(عج) میں محرم الحرام کے حوالے سے بہت سے پروگرام منعقد ہوتے ہیں کہ جن میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب کی شہادت کا ذکر کیا جاتا ہے اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اس سال بھی یہاں پرسہ پیش کیا جا رہا ہے لیکن اس سال پوری دنیا اور عراق میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر ان عزائی پروگراموں کی شکل کو تبدیل کیا گیا ہے مرجعیت اور محکمہ صحت کی ہدایات کو تمام پروگراموں کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محرم کے قریب آتے ہی ہم نے اس مقام میں موجود تمام ام تمام سبز اور سفید روشنیوں کی جگہ سرخ روشنیوں کو نصب کردیا اور پورے مقام میں سیاہ چادریں اور سیاہ علم آویزاں کر دیئے اور روضہ مبارک کی طرف سے خصوصی طور پر پر دیا گیا علم بھی مقام امام مہدی(عج) کے گنبد پر نصب کر دیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: