مالیاتی نگران بیورو کے سربراہ کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری

بروز جمعہ (8 محرم 1442 ھ) بمطابق (28 اگست 2020 ء) کو عراق میں قائم مالیاتی نگران بیورو کے سربراہ ڈاکٹر رافل یاسین نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور مراسیم زیارت کی ادائيگی کے بعد روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے رکن جواد الحسناوي سے ملاقات کی۔
اس ملاقت میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسی طرح روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے زائرین کے لیے پیش کی جانے والی خدمات، روضہ مبارک کے منصوبوں اور کورونا کے سبب پیدا ہونے والی صورت حال میں روضہ مبارک کی امدادی کاوشوں کے بارے میں بات کی گئی۔
ڈاکٹر رافل ياسين نے روضہ مبارک کے منصوبوں اور خدماتی کاوشوں کو بہت سراہا اور سب کے لیے اسے رول ماڈل قرارا دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: