وفاقی وزیر برائے تیل کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں آمد

بروز جمعہ (15 محرّم 1442ھ) بمطابق (4 ستمبر 2020ء) کو عراق کے وفاقی وزیر برائے تیل سید احسان عبد الجبار نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد انھوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری انجینیئر عباس موسی احمد، مجلس ادارہ کے بعض ارکان اور سیکشنوں کے سربراہان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران کئی اہم معاملات اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر برائے تیل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس دورہ کا مقصد اپنی وزارت کی طرف سے زیارت عاشوراء کے دوران روضہ مبارک کے ساتھ مل کر کیے جانے والے انتظامات کی روشنی میں مستقبل کے لیے خدماتی امور کے لیے لائحہ عمل پر غور کرنا اور اس سلسلہ میں کسی بھی گزشتہ کمی کا تدارک کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: