العباس فائٹنگ سکواڈ ناول کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے واسط گورنریٹ میں جراثیم کش مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) ناول کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے واسط گورنریٹ میں رہائشی علاقوں اور گردونواح کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے اپنی جراثیم کش مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔
ُخاص طور پر محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں، حسینیات اور مجالس عزاء کے قیام کی جگہوں میں وسیع پیمانے پر روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ سرکاری اداروں، عوامی مقامات اور وائرس سے متاثرہ افراد کے گھروں میں بھی سپرے کیا جا رہا ہے۔
واسط گورنریٹ کے عوام اور اہل مواکب العباس فائٹنگ سکواڈ کے ان اقدامات خاص طور پر کورونا وبا کے پھیلاو کو کم کرنے کے لئے ان جراثیم کش مہمات کے تسلسل پر العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) کے شکرگزار ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پر آلعباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے کورونا وبا کے آغاز ہی سے کرائسز مینجمنٹ سیل کی تشکیل کی گئی تھی۔ کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے پیر 16 مارچ 2020 کو کربلا گورنیٹ اور ملک کے مختلف علاقوں کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا اور یہ مہم اب بھی جاری ہے ، اور اس سلسلے میں اسکواڈ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ہوئے ہے ۔
اس کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) کی جانب سے کربلا میں کوویڈ 19 کے متاثرین کے لئے وقف شدہ قبرستان میں کورونا وبائی مرض سے وفات پا جانے والے افراد کےغسل اور کفن کے لئے مغتسل بھی تعمیر کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: