کیا آپ اربعین امام حسین(ع) کے دن سید الشہداء(ع) اور حضرت عباس(ع) کے حرم میں اپنی نیابت میں زیارت پڑھوانا چاہتے ہیں

الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک دنیا کے ہر کونے میں رہنے والے اُن تمام محبانِ اہل بیت(ع) کو اپنی نیابت میں زیارتِ امام حسین(ع) اور زیارتِ حضرت عباس(ع) پڑھوانے دعوت دیتا ہے کہ جو موجودہ عالمی حالات یا کسی بھی دوسری وجہ سے اربعین (چہلم) کے دن کربلا نہیں آ سکتے۔

پس جو مومنین بھی اربعین امام حسین(ع) کے دن مظلوم کربلا امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت کرنے اور انھیں پرسہ پیش کرنے کے لیے نہیں آ سکتے اور وہ اپنی طرف سے یا اپنے کسی عزیز کی طرف سے مظلوم کربلا امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت پڑھوانا چاہتے ہیں وہ الکفیل نیٹ ورک کے "نیابت میں زیارت" کے صفحہ میں نام درج کر دیں جن کا بھی یہاں نام درج ہو گا ان کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام دونوں مقدس روضوں میں اربعین کے دن زیارت اور دو رکعت نماز پڑھیں گے اور پرسہ پیش کریں گے۔

اپنے یا اپنے عزیزوں کی نیابت میں زیارت پڑھوانے کے لیے ابھی اس لنک کو استعمال کریں اور نام درج کریں:

https://alkafeel.net/zyara/lang-ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: