زیارت اربعین کے دوران کیئر ڈویژن کے عملے کی طرف سے زائرین کرام کو بہترین خدمات و سہولیات فراہم کرنے کے لئےغیر معمولی کوششیں

زیارت اربعین کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈویژن کے عملے کی طرف سے زائرین کرام کو خدمات و سہولیات فراہم کرنے کے لئےغیر معمولی کوششیں دیکھنے میں آیئں اور ڈویژن کے عملے نے کورونا وائرس کی وجہ سے بحرانی صورتحال میں تنظیم، صحت اور سلامتی کے حوالے سے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے دن رات انتھک کوششیں کیں۔
مذکورہ بالا ڈویژن کے سربراہ الحاج نذر غنی خلیل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: “زیارت اربعین کے دوران ہم نے زائرین کے روضہ مبارک میں داخل ہونے کے لئے خصوصی اقدامات کئے تاکہ ان کی نقل و حرکت کو آسان اور ہموار بنایاجا سکے۔
انہوں نے مزید کہا: "ہم نے زائرین کے شدید رش کے باوجود جراثیم کشی کےعمل کو دگنا کردیا۔ ہم نے دیواروں ، چھتوں ، فانوس اور آئینے کی صفائی کرنے کے ساتھ ساتھ حرم مطہر کو معطر کرنے کا عمل جاری رکھا۔"
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "ہمارے ڈویژن کے عملے نے دوسرے محکموں اور ڈویژنوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تنظیمی امور کے علاوہ سیکیورٹی، ہیلتھ اور کمیونیکیشن کے امور میں بھی اپنی خدمات پیش کیں ہیں۔ "
انہوں نے بتایا کہ: "زیارت اربعین میں ہمیں تربیت یافتہ رضاکاروں کا تعاون بھی حاصل رہا جو ڈویژن کے عملے کے ساتھ تین شفٹوں (صبح ، شام اور رات) میں خدمات پیش کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ: "زیارت ختم ہونے کے بعد ہم نے مخصوص اشیاء اور خوشبو کا استعمال کرتے ہوئے روضہ مبارک کو صاف اور معطر کیا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: