کربلائی مواکب کی بڑی تعداد نے سامراء میں امام حسن عسکری(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کیا

امام حسن عسکری (علیہ السلام) کے یوم شہادت عراق کے تمام شہروں کے مواکب نے سامراء میں اہل بیت اطہار (علیہم السلام) کو پرسہ پیش کیا کہ جن میں ایک بڑی تعداد اہل کربلا کے مواکب کی بھی تھی کہ جو روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے تعاون سے سامراء پہنچے اور ماتم و عزاداری میں حصہ لیا۔

امام حسین (علیہ السلام) اور حضرت عباس (علیہ السلام) کے روضہ مبارک کے شعائر و حسینی مواکب سیکشن کے سربراہ الحاج ریاض نعمہ سلیمان نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے اہل کربلا کو سامراء لے جانے کے لیے بڑی تعداد میں گاڑیاں فراہم کیں کہ جن کے ذریعے اہل کربلا کے مواکب اور عزاداروں نے امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضہ مبارک میں ان کی شہادت کا دن عقیدت اور احترام سے منایا اور اور مجالس عزاء برپا کی اور ماتمی جلوسوں میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کو بتاریخ یکم ربیع الاول 260ہجری معتمد عباسی نے زہر دلوایا اور آپ 8ربیع الاول 260ہجری کو جمعہ کے دن بوقت نماز صبح خلعت حیات ظاہری اتار کر بطرف ملک جاودانی رحلت فرما گئے ”اناللہ وانا الیہ راجعون“ (صواعق محرقہ ص ۱۲۴ ، فصولف المہمہ ،ارجح المطالب ص ۲۶۴ ، جلاء العیون ص ۲۹۶ ،انوارالحسینیہ جلد ۳ ص ۱۲۴)۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: