روضہ مبارک امام الہادی اور امام العسکری (ع) کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے خدام کے لئے اعزازات

روضہ مبارک حضرت امام الہادی علیہ السلام اور حضرت امام العسکری علیہ السلام کے سیکریٹری جنرل شیخ عبد الستار المرشیدی کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام، جنہوں نے امام الحسن العسکری علیہ السلام کی یوم شہادت کی خصوصی زیارت کے موقع پر سامرا آنے والے زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں حصہ لیا تھا، کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور انھیں ان مبارک خدمات پراعزاز سے نوازا گیا۔

اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر،سادۃ الخدم کے انچارج اور کربلا کے مقامات مقدسہ کے مواکب حسینی کے نائب انچارج سيد مصطفى ضياء الدين کی سربراہی میں شرکت کی۔
یہ اعزازی تقریب مذکورہ زیارت کے دوران شیعہ مزارات ، مسجد امام کوفہ ، روضہ مبارک امام علی علیہ السلام، روضہ مبارک امام الکاظم علیہ السلام اور امام الجواد علیہ السلام اور آل العباس فائٹنگ اسکواڈ کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات کے اعتراف میں منعقد کی گئی تھی۔

یہ تقریب ہال التشریفات میں منعقد گئی۔ تقریب کے دوران شیخ المرشیدی نے روضہ مبارک حضرت امام الہادی اور حضرت امام عسڪري علیہ السلام کو یہ تمام خدمات فراہم کرنے پر تمام شرکاء کی کوششوں کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے سامراء میں روضہ مبارک حضرت امام الہادی علیہ السلام اور حضرت امام العسکری علیہ السلام کو خاص مناسبات اور ایام زیارت کے مواقع پر معاونت فراہم کرنے کے لئے سیکیورٹی سروسز،میڈیکل سروسز اور دیگر سروسز فراہم کی جاتیں ہیں جس سے مقدس مقامات کے مابین تعلقات اور تعاون کو تقویت ملتی ہے اور زائرین کرام کو بہترین خدمات فراہم کرنے سمیت ہر سطح پر مشترکہ اہداف حاصل ہوتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: