عباس(ع) عسکری یونٹ سے تعلق رکھنے والے والے تین شہداء کی تشیع جنازہ اور مراسم زیارت

النخيب کے علاقہ میں ڈیوٹی کے دوران ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے عباس عسکری یونٹ (لواء/26 حشد شعبي) کے تین شہداء کے تشیع جنازہ اور نیابتی زیارت کے مراسم آج بروز منگل (16 ربيع الأوّل 1442هـ) بمطابق (3 نومبر 2020ء) کو کربلا میں ادا کیے گئے کہ جس میں مومنین اور عسکری اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سب سے پہلے تینوں جنازوں کو روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں لایا گیا کہ جہاں مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد ما بین الحرمین کے راستے ان جنازوں کو روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) میں لے جایا گیا کہ جہاں پر بھی اسی طرح کے مراسم ادا کئے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: