عراقی وزیر تعلیم کا دار الکفیل برائے طباعت اور نشر واشاعت کا دورہ

عراق کے وزیر تعلیم علی حامد الدلیمی نے آج کربلا کے گورنر نصيف جاسم الخطابي اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن جواد الحسناوي کے ہمراہ دار الکفیل برائے طباعت اور نشر واشاعت کا دورہ کیا اور طباعت و نشر کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا، اس دوران دار الکفیل کے انچارج فراس حاکم ابراہیمی نے مہمانوں کو اس بارے میں بریفنگ دی۔
وزیر تعلیم نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے دار الکفیل برائے طباعت اور نشر واشاعت کی طباعتی صلاحیتوں اور کاوشوں کو سراہا اور اسے عراق میں موجود ایک جدید ترین پرنٹنگ پریس قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: