ذہنی معذوروں کے مرکز دارالحنان کی بحالی کے باقی ماندہ کاموں کو دوبارہ شروع کر دیا گیا

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے انجینئرنگ مینٹینس سیکشن نے کربلا میں موجود ذہنی معذوروں کے مرکز دارالحنان کی بحالی کے باقی ماندہ کاموں کو دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ یہ کام روضہ مبارک کے ان انسانی وخدماتی منصوبوں کا حصہ ہے جن پر روضہ مبارک ایک طویل عرصے سے معاشرے کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لیے کام کر رہا ہے۔

مذکورہ بالا سیکشن میں موجود شعبہ تعمیرات کے انچارج انجینئر محمد مصطفی شاکر طویل نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ کورونا کی وباء کے شروع ہونے سے پہلے ہم نے ذہنی معذوروں کے اس مرکز کی بحالی کا کام شروع کیا تھا جس میں ہم نے بجلی، پانی اور سیوریج کی از سرنو وائرنگ کی، نئے واش رومز بنائے، کمروں میں نیا فرش ڈالا، دیواروں دروازوں اور کھڑکیوں کی مرمت کرنے کے بعد نئے سرے سے ان پر سفیدی اور پینٹ کا کام کیا۔ لیکن کوررونا کی وباء کے شروع ہونے کے بعد ہمیں ہنگامی طور پر مختلف شہروں میں کورونا ہسپتال بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی جس کی وجہ سے ہم نے اس مرکز کی بحالی کے باقی ماندہ کاموں کو وقتی طور پر پر آئندہ مہینوں تک کے لیے مؤجل کردیا۔

اور اب ہم کچھ عرصہ پہلے سے اس مرکز کی بحالی کے باقی ماندہ کاموں کو کر رہے ہیں اور اس وقت چھت کی مرمت اور بارشوں کے پانی سے چھت کو محفوظ رکھنے کے لیے تین مختلف تہوں پر مشتمل ایک ثانوی چھت کی کوٹنگ کا سلسلہ جاری ہے جسے انھی دنوں مکمل کر لیا جائے گا تاکہ اس کام کے ذریعے سے اس مرکز کی بحالی کے پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: