روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں ایڈمنسٹریٹو ایمپاورمنٹ ورکشاپ کا انعقاد جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ایڈمنسٹریٹو ایمپاورمنٹ کورس کے سلسلے میں ورکشاپ کا انعقاد جاری ہے جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اعلی درجے کے عملے، جن میں محکموں کے سربراہان ، کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، منیجرز اورانتظامی عہدوں پر فائز افراد شامل ہیں کو تربیت دی ہے۔

یہ کورس انتظامی عہدوں پر فائز افراد کی انتظامی صلاحیت اور مہارت اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گا، کیونکہ یہ کورس بنیادی طور پر ترقیاتی منصوبہ بندی، حکمت عملی ، انتظامی امور اور ان سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے بارے میں ہے۔

یہ کورس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی اور شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے زیر نگرانی بزنس ایڈمنسٹریشن پروگرام کے شعبےسے وابستہ ماہرین نے تیار کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: