حضرت فاطمہ الزہرا (عليها السلام) کی المناک شہادت کی یاد میں شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد

دوسری روایت کے مطابق سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا علیہا السلام کی المناک شہادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے پانچویں سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
شعبہ خطابت برائے خواتین کی سینئر آفیشل پروفیسر تغرید عبد الخالق التمیمی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: “ شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا علیہا السلام کی المناک شہادت کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ اس مجلس عزاء کے دوران حضرت زہراء (سلام اللہ علیھا) کی حیات طیبہ اور اللہ تعالی اور رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نزدیک ان کی عزت و منزلت اور ان مصائب کا ذکر کیا گیا جن کا سامنا جناب سیدہ کو کرنا پڑا۔
اس کے بعد حضرت زہراء (سلام اللہ علیھا) پر ڈھائے جانے والے مظالم اور مصائب کو اجاگر کرنے کے لئے ایک تمثیل بھی پیش کی گئی۔
انھوں نے مزید کہا ، "صحت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرمجلس کے دوران سماجی فاصلے ، ماسک اور دیگر حفاظتی اقدامات کا خصوصی خیال رکھا گیا۔
اس مجلس عزاء کے قیام میں ام البنین (سلام اللہ علیہا) لائبریری ڈویژن اور الأخوات الزينبيّات کا تعاون بھی شامل تھا۔"
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شعبہ خطابت برائے خواتین اہل بیت(ع) کے ایام شہادت کے احیاء کے لئےعزائی تقریبات اور مجالس کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: