الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے چار سال سےساتویں اعصاب کی سوزش (لقوہ) میں مبتلا مریض کے علاج میں کامیابی کا اعلان کیا ہے

الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے مقامی اینستھیزیا کا استعمال کرتے ہوئے ساتویں اعصاب کی سوزش (لقوہٌ) میں مبتلا مریض کے علاج میں کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کے اینستھیسیولوجسٹ ڈاکٹر رضا الكعبي نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے مقامی اینستھزیا کا استعمال کرتے ہوئےایک ایسے مریض کا علاج کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جو چار سال تک ساتویں اعصاب کی سوزش سے دوچارتھا۔"
انہوں نے مزید کہا: "سوزش نے مریض کی عصبی ٹرانسمیشن کی صلاحیت کو متاثر کیا تھا جس سے چہرے کے عضلات یا مسلز کو کنٹرول کیا جاتا ہے اور اس سے چہرے کے بائیں جانب پیشانی، آنکھ ، گال اور جبڑے کے ارد گرد کے پٹھوے متاثر ہوئے تھے۔ "
انہوں نے مزید کہا ، "اس اینستھزیا کو درد کی دوائیوں اور اعصاب کو تحریک دینے والے محرکات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انجیکشن کے ذریعے مقامی اینستھیزیا دینے کے بعد ہی مریض کا ردعمل تیز اور اچھا تھا۔"
ہسپتال میں درد کے علاج اور نیورو اسٹیمولیشن یونٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی: "الکفیل ہسپتال میں درد کے علاج اور اعصاب کی اسٹیمولیشن کے لئے موجود یونٹ ہسپتال کا اہم یونٹ ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجیزاورآلات سے لیس ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: