روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے مجلس عزاء کا انعقاد

تیسری روایت کے مطابق سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا علیہا السلام کی المناک شہادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مجلس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سرداب الإمام موسى الكاظم(عليه السلام) میں منعقد کی گئیجس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شعبہ خطابت برائے خواتین کی سینئر آفیشل پروفیسر تغرید عبد الخالق التمیمی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: “ شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا علیہا السلام کی المناک شہادت کے احیاء کے لئے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ اس مجلس عزاء کے دوران حضرت زہراء (سلام اللہ علیھا) کی حیات طیبہ اور اللہ تعالی اور رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نزدیک ان کی عزت و منزلت اور ان مصائب کا ذکر کیا گیا جن کا سامنا جناب سیدہ کو کرنا پڑا۔اس کے بعد حضرت زہراء (سلام اللہ علیھا) پر ڈھائے جانے والے مظالم اور مصائب کو اجاگر کرنے کے لئے ایک تمثیل بھی پیش کی گئی۔
انھوں نے کہا: ہم واقعات کو بیان کرنے کے لئے قابل اعتماد اور معتبر وسائل پر انحصار کرتے ہیں اور ہم اذہان سازی کے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہیں ایسے سوالات پوچھتے ہیں جو سننے والوں کو تحقیق اور مطالعہ کرنے پر راغب کرتے ہیں اور یہی وہ مقصد ہے جو ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔"

انھوں نے مزید کہا ، "صحت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرمجلس کے دوران سماجی فاصلے ، ماسک اور دیگر حفاظتی اقدامات کا خصوصی خیال رکھا گیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شعبہ خطابت برائے خواتین اہل بیت(ع) کے ایام شہادت کے احیاء کے لئےعزائی تقریبات اور مجالس کے انعقاد اور اہل بیت (ع) کی فکر اور تعلیمات کو جدید طریقوں کہ جو زمانے کے ساتھ ہم آہنگ ہوں اور حقائق کو سمجھنے میں معاون ہوں، سے پھیلانے کے لئےپرعزم ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: