العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کی جانب سے تنظیمی و تکنیکی اموراور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اجلاس کا انعقاد

العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کی جانب سے متعدد تنظیمی اور تکنیکی امور کے ساتھ ساتھ مستقبل کے اہم ترین منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجلاس میں ایسوسی ایشن کے صدر سید لیث الموسوی کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

یہ اجلاس آج صبح بروزجمعہ (8 جمادی الثانی 1442 ہجری) بمطابق (22 جنوری 2021).کو کربلا میں ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران ایسوسی ایشن کے قیام سے لیکر اب تک حاصل کردہ اہداف ، مستقبل کی سرگرمیوں اور منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی اس کے علاوہ دیگر اہم امور اور تقریبات کے انعقاد کے لئےحکمت عملی وضع کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیم کے سیکشنز اور یونٹس سے متعلق تجاویز اور مشاورت بھی کی گئی۔

اجلاس میں انتظامی کمیٹی کے ممبران جس میں تنظیم کے علمی اور فکری شعبوں میں خدمات پیش کرنے والے ماہرین بھی شامل تھے، کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کا جامع مطالعہ کیا گیا ۔

اجلاس کے اختتام پرسید لیث الموسوی نے انتظامی کمیٹی کے ممبران کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور اس اجلاس کے نتائج پر تبادلہ خیال کے لئے ایک وسیع تر اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: