ام البنین (عليها السلام) ویمن لائبریری کی جانب سے مسودات اور مخطوطات کی فہرست سازی کے لئے خصوصی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ ام البنین (عليها السلام) ویمن لائبریری نے اپنے عملے کی پیشہ ورانہ امورمیں ترقی ومہارت کے فروغ کے لئے مسودات اور مخطوطات کی فہرست سازی کے لئے خصوصی کورس منعقد کیا ہے۔

ام البنین (عليها السلام) ویمن لائبریری کی سربراہ اسماء العبادی نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کورس 10 دن تک جاری رہے گا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امیجنگ اور انڈیکسنگ سنٹر کے ماہرین لائبریری کےعملے کو تربیت دیں گے۔ اس کورس کےتعلیمی سیشن میں خطی ورثہ ، تعارف اور اس کی اہمیت کے بارے میں لیکچر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فہرست سازی کی اقسام، خصوصیات ، اس کے مراحل اور تاریخی اورعلمی لحاظ سے مسودات اور مخطوطات کی درجہ بندی اور وضاحت کے بارے میں بھئ لیکچر پیش کئے جائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عملی تربیتی سیشن مسودات اور مخطوطات کی فہرست سازی اور جامع عملی امتحان پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائبریری نے ہمیشہ اپنے عملے کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے اور پیشہ ورانہ امورمیں ترقی اور پیشرفت کا ایک طریقہ تربیتی کورسز کا نعقاد ہے۔ لائبریری مستقبل میں اپنے عملے کو جدید فنی و تکنیکی پیشرفت سے ہم آہنگ رکھنے کے لئے ایک خصوصی مرکز کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا: "سینٹر فار مینوسکرپٹ امیجنگ اینڈ انڈیکسنگ کی سرگرمیوں قابل تحسین ہیں، اور اگر ہمارا عملہ اس شعبے میں کام کرتا ہے تو ام البنین (عليها السلام) ویمن لائبریری ایسا کرنے والی پہلی ویمن لائبریری ہو گی جوعراق میں مسودات اور مخطوطات کی کیٹالاگنگ اور انڈیکسنگ کرے گی۔"

یہ بات قابل غور ہے کہ مسودات کی زمرہ بندی ایک اہم تکنیکی عمل ہے جو علمی، فکری، ثقافتی اور تاریخی دستاویزات کے تحفظ میں معاون ہے اور محققین اور اسکالرز کو بھرپور وسائل فراہم کرنے کا ذریعہ ہے۔

لائبریری میں مخطوطات کی فہرست سازی سے متعلق معلومات کے لئے درج ذیل لنک ملاحظہ کریں: https://alkafeel.net/women_library/#/ManuscripttsSearch
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: