روضہ مبارک امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کے وفد کی طیران سکوائر میں خودکش بم دھماکے کے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے گذشتہ جمعرات(7 جمادی الثانی 1442ھ) بمطابق (21 جنوری 2021) کو دارالحکومت بغداد کے طیران سکوائر میں ہونے والے دوہرے خودکش بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
وفد دونوں مقامات مقدسہ کے متعدد ہائر آفیشلز اور عملے کے ارکان پر مشتمل تھا ، جنہوں نے اعلیٰ مذہبی قیادت ، دونوں مقامات مقدسہ کے متولی شرعی اور خدام کی جانب سے شہدا کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔
وفد میں شامل روضہ مبارک حضرت اعباس (ع) کے نمائندے اور شعبہ مذہبی امور کے معاون سربراہ شیخ عادل الوکیل نے اس دورے کے بارے میں الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینئر آفیشلز کی رہنمائی میں آج طیران اسکوائر میں بزدلانہ اور دہشت گردانہ بم دھماکے میں شہید ہونے معصوم شہریوں کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کردہ مجلس عزاء میں شرکت کرنے اور ان بے گناہ شہیدوں کے لواحقین سے تعزیت کے لئے بغداد آئے ہیں ۔ یہ معصوم شہریوں جنہیں بغیر کسی جرم کے شہید کیا گیا ہےعراقی شہدا کی اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں ہے جو سرزمین وطن پر سفاک دشمن کے ظلم کا نشانہ بنے "
شہدا کے لواحقین نے مقامات مقدسہ کے اس ہمدردانہ اقدام اوراس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دینے، انھیں حوصلہ اور تسلی دینے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: