الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے مریض کھلاڑی کے گھٹنے کی ڈسک کی بحالی اور (ACL) کی کامیاب پیوند کاری کی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے اینڈوسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے گھٹنے کی انجری میں مبتلا کھلاڑی کے گھٹنے کی ڈسک کی بحالی اور (ACL) کی کامیاب پیوند کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈاکٹر باسم البحرانی جو آرتھوپیڈک اور کھیلوں کی انجری کے ماہر ہیں، نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے اینڈوسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے گھٹنے کی انجری میں مبتلا کھلاڑی کے گھٹنے کی ڈسک کی بحالی اور رباط (ACL) کی پیوند کاری میں کامیابی حاصل کی ہے۔ "
انھوں نے بتایا : کھلاڑی فٹ بال میچ کے دوران لگنے والی چوٹ کے نتیجے میں (ACL) میں مکمل کٹ کا شکار ہوگیا تھا۔
اںھوں نے مزید کہا ، "مریض کی ران کے پیچھے واقع ٹینڈنزمیں سےایک کو کاٹ کر (ACL) کےساتھ کامیاب پیوندکاری کی گئی ہے۔ مریض آپریشن کے اگلے ہی دن اپنے گھر واپس چلا گیا تھا کیونکہ اس کی حالت بالکل ٹھیک تھی اورمکمل طبی بحالی کے اسکی فٹ بال میں واپسی ممکن ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: