گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے ارکان کا صلاح الدین کے شمالی علاقے عین الفارس کے آپریشنل سیکٹر کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور سے وابستہ گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے ارکان نے صلاح الدین کے شمالی علاقے عین الفارس کے آپریشنل سیکٹرز کا دورہ کیا تاکہ وہاں تعینات سیکیورٹی فورسز اور پاپولر موبلائزیشن بریگیڈ / ٦ کے جوانوں کے حالات سے آگاہی حاصل کی جاسکے اور ان کے عزم اور حوصلے کو نئی تازگی فراہم کی جا سکے اور انھیں ملک کی سلامتی اور استحکام کے خلاف دشمن قوتوں کے ارادوں سے آگاہ کیا جا سکے۔
گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی سربراہ شیخ حیدر العارضی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کا یہ دورہ ڈویژن کے زیر اہتمام فیلڈ ٹورزکی ایک سیریز کا ایک حصہ ہے اور اس فیلڈ ٹور کا شیڈیول پہلے سے مرتب کیا گیا تھا۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی فتوی دفاع وطن سے لیکر اب تک اور جنگ ختم ہونے اور سرزمین وطن کے تمام حصوں کو داعش کے غاصبانہ نہ اور ظالمانہ قبضے سے چھڑوانے کے باوجود بھی سکیورٹی اہلکاروں اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کی اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔
انھوں نے کہا: "اس دورے کے دوران وفد کو ان آپریشنل سیکٹرز میں ہونے والی تازہ ترین حفاظتی پیشرفتوں کے بارے میں بتایا گیا اور سکواڈ کے جوانوں کی جانب سے تمام تر مشکلات اور شدید موسمی حالات کے باوجود عراق کی سرزمین اور حرمت کی حفاظت کے لئے مستعد اور تیار ہونے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وفد نے جوانوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں اعلی مذہبی قیادت کی ہدایات کی پابندی کرنے اور داعش جیسے دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی۔ ہم نے انھیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے تحائف بھی فراہم کیے اور تمام خدام کا سلام اور دعاوں پر مشتمل پیغام بھی دیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا ، "اپاپولر موبلائزیشن کے جوانوں نے اس مدد اور تعاون پر اعلیٰ دینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے اخلاقی اور روحانی مدد ان کے وطن کی حفاظت کے ارادوں کو مصمم اور عزائم کو بلند کرتی ہے۔
جوانوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے لاجسٹک سپورٹ اور تحائف بھیجنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: