الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کے پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری سنٹر میں گذشتہ چار سالوں کے دوران (95٪) شرح کامیابی کے ساتھ (600) بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز کی گئی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کے پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری سنٹر کے فراہم کردہ اعداوشمارکے مطابق ہسپتال میں گذشتہ چار سالوں کے دوران (95٪) شرح کامیابی کے ساتھ (600) بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز کی گئی ہیں۔

الکفیل ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاسم الابراہیمی نے بتایا: "ہماری میڈیکل ٹیمز نے گذشتہ چارسالوں کے دوران مختلف عمر کے بچوں کے (95٪) شرح کامیابی کے ساتھ دل کے (600) کامیاب آپریشن کئے ہیں، جو کہ نا صرف اس خطے بلکہ بہت سے ترقی یافتہ ممالک کے جدید ترین ہسپتالوں کے مقابلے میں ہارٹ سرجریز میں کامیابی کی بلند ترین شرح ہے۔ "

انھوں نے مزید کہا: "ہسپتال میں کام کرنے کا مناسب ماحول ، جدید ٹیکنالوجی اور اعلی ترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل میڈیکل اینڈ نرسنگ سٹاف اس کامیاب شرح میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
الکفیل ہسپتال میں پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد عبودی نے کہا: الکفیل پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری سنٹراپنے قیام کے مختصر عرصہ کے باوجود ترقی یافتہ ممالک کے بہترین پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری سنٹرز سے کسی طور کم نہیں ہے۔ یہ سینٹر 2017 میں قائم کیا گیا تھا اوربہتریں انفراسٹرکچر، جدید ترین ٹیکنالوجی و آلات اور ماہر اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل میڈیکل اور نرسنگ سٹاف اس سینٹر کی ممتاز خصوصیات ہیں جو مریضوں کو بیرون ملک سفر کی تکالیف اور بھاری اخراجات سے بچاتی ہیں۔
ڈاکٹر عبودی نے مزید کہا ، "سنٹر کے قیام سے اکتوبر 2020 تک ہم نے (600) آپریشنز جن میں (300) آپریشنزعراقی میڈیکل ٹیم اور (300) آپریشنز غیر ملکی اور عراقی طبی ماہرین کے ذریعے کئے گئے۔
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا :" انٹرمیڈیٹ سرجریزمیں کامیابی کی شرح (97٪) جبکہ پیچیدہ سرجریز میں ( 94٪) رہی جو کہ نا صرف اس خطے بلکہ بہت سے ترقی یافتہ ممالک کے جدید ترین ہسپتالوں کے مقابلے میں ہارٹ سرجریز میں کامیابی کی بلند ترین شرح ہے۔ "

بچوں کے امراض قلب کے سرجن نے کہا: "اس سنٹر کا اختصاص ایسے کم عمر اور کم وزن والے بچوں کے لئے دل کی سرجری کرنا ہے جو وینٹریکلز میں سوراخ یا دل کے دیگر پیدائشی نقائص کا شکارہوتے ہیں۔"

الکفیل ہسپتال میں کارڈیک سرجری کے لئے انتہائی نگہداشت کے یوںٹ کے سربراہ ڈاکٹر احمد علی المیاحی نے کہا: " الکفیل کارڈیک کیئر یونٹ جدید ترین ٹیکنالوجز اور آلات سے لیس ہے اور یہاں مریض کی چوبیس گھنٹے سخت نگرانی کی جاتی ہے۔"

ڈاکٹر المیاحی نے مزید کہا ، "یونٹ میں موجود میڈیکل اور نرسنگ سٹاف تربیت یافتہ ہیں اور انہیں ایسے مراکز میں کام کرنے کی مہارت حاصل ہے اور وہ دل کی سرجری کے مریضوں کی دیکھ بھال میں مہارت رکھتے ہیں۔ یونٹ 5 کلوگرام سے کم وزن والے (3) ماہ سے زیادہ عمر کے بچوں کو رکھنے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: