صحن الساقی میں شامل کی جانے والی اضافی جگہ کے 1300 مربع میٹر پر کلیڈنگ مکمل کی جا چکی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے باب قبلہ کے دائیں جانب واقع صحن الساقی میں شامل کی جانے والی اضافی جگہ کے 1300 مربع میٹر پر کلیڈنگ مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اضافی جگہ روضہ مبارک میں اب تک شامل ہونے والی جگہوں میں سب سے بڑی ہے اور یہاں موجود عمارتوں کومنہدم کرنے اور ملبہ ہٹا نے کے بعد سید الشہدا کمپلیکس اسٹریٹ (الساقی صحن) سے عارضی پارکنگ تک سڑک کے دونوں طرف اس جگہ کو ہموار کرنے اور دیگر انفراسٹکچرل کام شروع کر دیئے گئے تھے۔

اس اضافی کی فراہمی روضہ مبارک کے بیرونی توسیع منصوبے کا حصہ ہے تاکہ مخصوص ایام زیارت خاص طور پر زیارت اربعین کے دوران شدید رش کو کم کرنے،زائرین کی نقل حرکت کو رواں اور سہل بنانے اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے اضافی جگہیں فراہم کرتے ہوئے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔ یہ اضافی جگہ روضہ مبارک میں اب تک شامل ہونے والی جگہوں میں سب سے بڑی ہے۔

مذکورہ بالا محکمہ میں کنسٹرکشن ورکس ڈویژن کے سربراہ انجینئر محمد مصطفی الطویل نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "اس اضافی جگہ میں ایک مربوط انفراسٹرکچر نیٹ ورک (بجلی - سیوریج - مواصلات - کیمرے - پینے کا پانی) کی تنصیب کے بعد کلیڈنگ کے لئے ٹف ٹائلز (کربسٹن) کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس توسیعی جگہ کو مارکیٹ سے الگ کرنے کے لئے سٹیل فینس کی تنصیب بھی جاری ہے۔ نیز اس اضافی جگہ کو سڑک سے الگ کرنے کے لئے فٹ پاتھ کی تعمیر بھی مکمل کر لی گئی ہے۔"

انھوں نے کہا: "اس صحن کے باقی حصے جو 1610 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے، کی کلیڈڈنگ کو مکمل کرنے کے لئے بھی تیزی سے کام جاری ہےجائے، جیسے جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: