صفائی ڈویژن چوبیس گھنٹے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) اور گردونواح کی صفائی، جراثیم کشی اور دیکھ بھال میں مصروف عمل

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سروسز افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ صفائی ڈویژن کا عملہ روضہ مبارک کے اردگرد کے علاقوں کی صفائی ستھرائی، دھلائی اور جراثیم کشی لئے روزانہ کی بنیاد پر دن رات خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مذکورہ ڈویژن کے سربراہ محمد احمد جواد نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "جیسا کہ آپ کو معلوم ہے ہمارے یونٹ کا عملہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے گردونواح، ملحقہ راستوں اور گلیوں کی صفائی اورروضہ مبارک کے دروازوں، داخلی اور خارجی راستوں کو روزانہ کی بنیاد پر دھونے اور صاف کرنے کی ذمہ داری ادا کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، " ہمارا کام مسلسل اور 24 گھنٹے جاری رہتا ہے۔ اس لئے ہم نے اپنے سٹاف کو تین شفٹس میں تقسیم کیا ہے۔ یہ تمام کام کرنے کے لئے ہمارے پاس جدید ایکوئپمنٹس ہیں اور خصوصی گاڑیاں ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا: " موجودہ صورت حال کی وجہ سے ہمارا سٹاف روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ صحت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کام کے دوران دستانے اور ماسک کا استعمال کر رہا ہے۔ کورونا کی وباء کے پھیلاو کے روکنے کے لئے ہم نے صفائی کے طریقہ کار اور اس کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء میں چند چیزوں کا اضافہ کیا ہے کہ جن میں اہم ترین جراثیم کش مواد ہے کہ جسے زائرین کی صحت وسلامتی کی غرض سے دن اور رات کے مختلف اوقات میں متعدد طریقوں سے استعمال کیا رہا ہے۔"
واضح رہے کہ سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کا صفائی ڈویژن روضہ مبارک کے اہم ڈویژنوں میں سے ہے۔ کیونکہ کربلا معلی، اس کے گردونواح اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے جمالیاتی پہلو کو ظاہر کرنے میں جس شعبہ کی سب سے زیادہ اور واضح کاوشیں ہمیشہ دکھائی دیتی ہیں اور جس کے ذمہ سب سے زیادہ کام ہے وہ صفائی کا شعبہ ہے کہ جس کے ارکان دن رات اس مقدس مقام کی صفائی ستھرائی میں مصروف عمل رہتے ہیں۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سروس افیئرزڈیپارٹمنٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان ڈویژنز میں سے ہے جو براہ راست زائرین کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: