الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) وویمن میڈیکل آرگنائزیشن کی جانب سے عالمی وبائی مرض کورونا سے بچاؤ کے بارے میں تعلیمی لیکچرز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) وویمن میڈیکل آرگنائزیشن کی جانب سے عالمی وبائی مرض کورونا سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے طریقوں اور وائرس کی دوسری لہر کے خطرات اور نتائج کے بارے میں تعلیمی و آگاہی لیکچرز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ لیکچرز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ وویمن سٹاف کے لئے منعقد کئے جا رہے ہیں۔
اس رگنائزیشن کی انتظامی کمیٹی کی رکن محترمہ بشریٰ الکنانی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " یہ لیکچر ان لیکچرز کے سلسلے کا ایک حصہ ہے جو آرگنائزیشن کی جانب سے متعدد موضوعات پرآگاہی اور رہنمائی فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار بنیادوں پر منعقد کئے جاتے ہیں۔ "
انہوں نے مزید کہا: "اس آگاہی لیکچر کے دوران ڈاکٹر صبا الجنابی ، ڈاکٹر اقبال ابو الحب، ڈاکٹر أسامة نعمة اور ڈاکٹر غزوہ التیمی نے اس وائرس جس نے پوری دنیا کو بے بس اور ہماری زندگیوں کو مفلوج کررکھا ہے، سے بچنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے طریقوں اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات اورسفارشات پر عمل درآمد کرنے کی افادیت اور وائرس سے متاثرہ افراد کی نگہداشت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ "
انھوں نے مزید کہا: "لیکچر کا ایک حصہ اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے، ایک محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے ، نظام تنفس کے مسائل، معاشرتی فاصلے کے اصول پر عمل پیرا ہونےکے بارے میں ڈسکشن سیشن پر مشتمل تھا۔ اس سیشن کے دوران مہمان ڈاکٹرز نے شرکاء کے سوالات کے واضح اور تفصیلی جوابات دیئے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) وویمن میڈیکل آرگنائزیشن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن سے وابستہ اور رضاکار طبی عملے پر مشتمل ہے۔ یہ آرگنائزیشن ایام زیارت کے دوران کربلا مقدسہ آنے والی خواتین زائرین کو طبی خدمات اور علاج فراہم کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: