حضرت امام حسین (ع) کے خدام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں جشن میلاد کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں

مجلس ادارہ، سیکشنوں کے سربراہان اور دیگر خدام پر مشتمل روضہ مبارک امام حسین(علیہ السلام) کے ایک اعلی سطحی وفد نے امام صاحب العصر والزمان (عجّل الله فرجه الشريف) کو حضرت عباس (علیہ السلام) کے جشن میلاد کی مبارک باد پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام) میں حاضری دی۔
حضرت امام حسین (علیہ السلام) کے خدام کا یہ وفد ہاتھوں میں پھولوں کی چادریں اور گلدستے تھامے روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) سے روانہ ہوا اور ما بین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) پہنچا کہ جہاں روضہ مبارک کے بیرونی دروازہ پر روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے خدام نے ان کا استقبال کیا پھر سب نے مل کر حضرت عباس (علیہ السلام) کی بارگاہ میں حاضری دی اور امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ الشریف) اور باقی چہاردہ معصومین کو اس پر مسرت مناسبت کی مبارک باد پیش کی اور ضریح مبارک پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔
مراسیم زیارت کی ادائیگی کے بعد وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سیکریٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر سے ملاقات کی اور انھیں روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) کی طرف سے مبارک باد پیش کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: