شبیہ پیغمبر (ص) جناب علی اکبر(ع) کے جشن میلاد کی پُر مسرت مناسبت پہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں محفل کا انعقاد

گیارہ شعبان 1442 ھ بمطابق 25 مارچ 2021 ء کو شبیہ پیغمبر حضرت علی اکبر(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں مومنین اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس محفل سے شيخ محسن الأسدي نے خطاب کیا اور جناب علی اکبر(ع) کے حالات زندگی اور اس کی شخصیت کے بارے میں گفتگو کی اور ان کی آئمہ اطہار کے نزدیک منزلت کو تاریخ اور احادیث کی روشنی میں بیان کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: