کربلا کی تاریخ کی جمع آوری کے لیے بنائے گئے ادارے "مرکز تراث کربلا" نے تمام ہم وطنوں کو پہلی سالانہ تراث کربلا نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

کربلا کی ایک پرانی تصویر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکروثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے یونٹ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے کربلا کی تاریخ اور آثار قدیمہ کی جمع آوری پر مامور ادارے "مرکز تراث کربلا" نے پہلی تراث کربلا نمائش کے انعقاد کا اعلان کیا ہے اور تمام اہل وطن کو اس نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے، یہ نمائش 18ذی الحجہ 1434ھ بمطابق 24اکتوبر 2013ء کو ما بین الحرمین میں منعقد ہو گی۔ اس نمائش کا مقصد کربلا مقدسہ کی تاریخ و ثقافت کو اجاگر کرنا اور کربلا کی تاریخ سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔
مذکورہ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر احسان غریفی نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم تمام اہل وطن کو اس نمائش میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں اور جس کسی کے پاس بھی کربلا کی تاریخ و ثقافت اور آثارِ قدیمہ کے بارے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں اور جس کسی کے پاس بھی کربلا کی تاریخ و ثقافت اور آثارِ قدیمہ کے بارے میں کوئی کتاب، تصویر، ویڈیو، آڈیو یا کوئی قدیم تحریر وغیرہ ہے اسے اس نمائش میں شامل کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
ڈاکٹر غریفی نے کہا کہ1991ء میں ہونے والے سانحہ شعبان کی تصویروں کو اس نمائش میں شامل کیا جائے گا اور اسی طرح 1970ء سے پہلے لی گئی کربلا کی تصاویر کو بھی اہمیت دی جائے گی اور نمائش کے آخر میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر کے مالک کو انعام بھی دیا جائے گا۔
اس نمائش کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل پتا اور فون نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
المركز تراث كربلاء: محافظة كربلاء- حي الإصلاح الزراعي- خلف متنزه الحسين-مجاور معهد الكفيل لتطوير المهارات.
turath@alkafeel.net البريد الألكتروني:
الهاتف الأرضي : 310058، الهاتف النقال (موبايل): 7810528170
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: