دینی امور کے سیکشن کی طرف سے ماہ رمضان میں حضوری اور برقی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن کی طرف سے ماہ رمضان کو مومنین کے لیے زیادہ سے زیادہ ثمر آور بنانے کے لیے بہت سے حضوری اور برقی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔

مذکورہ بالا سیکشن کے نائب انچارج شیخ عادل وکیل نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دینی امور کے سیکشن کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں دن رات مجالس اور وعظ و نصیحت کی محافل برپا کی جا رہی ہیں اور سیکشن کے ارکان روضہ مبارک کے مختلف حصوں میں مومنین کے شرعی سوالات کے جوابات دینے کے لیے موجود رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا، ریڈیو اور ٹی وی پر بھی وعظ و نصیحت اور اہل بیت علیھم السلام کے فضائل و مصائب پر مشتمل مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔

دینی امور کے سیکشن کی طرف سے نا صرف روضہ مبارک کے اندر بلکہ عراق دیگر شہروں میں بھی متعدد جگہ تبلیغی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: