دفتر آیت اللہ سیستانی: شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہذا عید جمعہ کے روز ہو گی

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہذا کل بروز جمعرات رمضان کے مہینے کی آخری یعنی 30تاریخ ہے۔
اور بروز جمعہ 14مئی 2021ء کو عید الفطر اور ماہ شوال کا پہلا دن ہو گا۔
ہم اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ وہ اس عید کو عراق اور پوری دنیا کے لیے نہ ختم ہونے والی خیر و برکت اور امن و سلامتی کی ابتدا قرار دے بیشک وہی دعائیں سننے اور قبول کرنے والا ہے۔

واضح رہے بروز جمعرات (30 رمضان 1442هـ) بمطابق (13 مئی 2021ء) کو غروب آفتاب کے وقت 6 بج کر 51 منٹ پر ماہ شوال کا چاند کا نجف میں دیکھائی دے گا۔

اعلی دینی قیادت کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ چاند کی تاریخوں کے شیڈول کے مطابق

چاند کی اس وقت عمر 44 گھنٹے اور 47 منٹ ہو گی،

چاند کا روشن حصہ یعنی کہ ہلال پورے چاند کا صرف 2.39 فیصد ہو گا

اور افق سے اس کی بلندی 17.23 ڈگری ہو گی

جبکہ چاند کو آسمان پر ایک گھنٹہ اور 33 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: