لاکھوں زائرین کو سارا سال خدمات فراہم کرنے والے اہم سینٹری کمپلیکس کی مرمت اور بحالی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کربلا قدیمہ کے مرکز میں واقع ایک اہم سینیٹری کمپلیکس کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل کرلیا ہے۔
اس منصوبے کے نگران جناب حسن علي عبد الحسين نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام سینٹری کمپلیکسز کی مرمت اور بحالی ہمارے محکمہ کو تفویض کردہ کاموں کا حصہ ہے اور ہم مستقل بنیادوں پر ان سائٹس کی دیکھ بھال اور مرمت کرتے ہیں جو لاکھوں زائرین کو سالانہ اپنی خدمات مہیا کرتی ہیں۔ کربلا قدیمہ کے مرکز میں واقع یہ ایک اہم سینیٹری کمپلیکس ہے جو لاکھوں زائرین کو سارا سال خدمات فراہم کرتا ہے۔ ہم نے حال ہی میں اس اہم سینیٹری کمپلیکس کی کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل کیا ہے اور اب یہ سینٹری کمپلیکس زائرین کو اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: " کمپلیکس کے تینوں فلورز کے (300) باتھ روم یونٹس کی مرمت اور بحالی کا کام کیا گیا ہے۔
سینٹری کمپلیکس کی بحالی کے لئے کئے جانے اہم کام یہ ہیں:
کمپلیکس کے ٹوٹے اور نم فرش کو ہٹایا گیا۔
نمی کو روکنے والے کیمیکلز کو فرش اور دیواروں پر لگانےکے بعد ان پر سیرامک ​​ٹائلز لگائی گئیں
پانی کے تمام پائپوں کی مرمت اور بحالی اور خراب ہونے والے پائپوں اور ٹونٹیوں کی تبدیلی۔
سیوریج لائنوں کی بحالی اور مرمت۔
متاثرہ چھتوں کی مرمت اور نئی سیلنگ۔
دروازوں کی مرمت وبحالی اور تباہ شدہ دروازوں کی تبدیلی۔
بجلی کی وائرنگ، بورڈز، سوئچز اور لائٹس کی بحالی۔
کمپلیکس کی دیواروں اور دروازوں پر واٹر پروف پینٹ۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: