روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکزنجف اشرف برانچ نےعلوم القرآن اور تجوید القرآن کے شعبوں میں ماہر اساتذہ کو تیارکرنے کے لئے خصوصی کورس کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
قرآن مرکزنجف اشرف برانچ کے سربراہ مهند الميّالي نے اتوار (20 جون 2021) سے شروع ہونے والے اس کورس میں طلباء کے استقبال کے لئے انسٹی ٹیوٹ کی مکمل تیاری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کورس دو ہفتوں تک جاری رہے گا اور ہر روز تربیتی سیشنز کا دورانیہ چھ گھنٹوں پر مشتمل ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ یہ کورس عراق میں اپنی نوعیت کا پہلا کورس ہے ، جس میں حوزہ کے طلباء کو علوم القرآن اور تجوید القرآن کے شعبوں میں تربیت اور مہارت فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس کورس عراق اور کچھ اسلامی ممالک کے 40 سے زیادہ طلباء شریک ہوں گے۔