واسط یونیورسٹی کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے العباس فائٹنگ اسکواڈ کی خصوصی مہم

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) نے کورونا وائرس کی حالیہ لہر کے پیش نظرعراق کے مختلف گورنریٹس کے رہائشی علاقوں اور گردونواح کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے اپنی جراثیم کش اور امدادی مہمات کو مزید تیز اور وسیع کر دیا ہے۔

اسی ضمن میں العباس فائٹنگ اسکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) کے عملے نے حال ہی میں واسط یونیورسٹی کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے خصوصی مہم مکمل کی ہے۔

اسکواڈ کے مرکزی میڈیا نے کہا: اس مہم کا مقصد کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنا اور یونیورسٹی میں خدمات پیش کرنے والے تدریسی و انتظامی عملے اور طلباء کو اس وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔

العباس فائٹنگ سکواڈ کے تربیت یافتہ عملے نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ کمپنی خیر الجواد کے تیار کردہ نئے جراثیم کش مواد اور جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے یہ جراثیم کش مہم انجام دی ہے۔ اس مہم میں یونیورسٹی پریزیڈنسی، تمام فیکلٹیز، آفسز، کلاس رومز اور بیرونی حصوں میں جراثیم کش سپرے کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی پریزیڈنسی نے اس مہم کے لئے اسکواڈ کا شکریہ ادا کیا اور اس وبا کے آغاز سے ہی العباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کی جانے والی مسلسل اور عظیم کوششوں کا بھی ذکر کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: