زائرین کے ہنگامی انخلاء اور ایمبولینس کے لیے ریسکیو ٹیمیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی الکفیل اکیڈمی فار پیرامیڈکس اینڈ میڈیکل ٹریننگ کی ریسکیو ٹیمیں اور رش میں آسان انخلاء کے لیے تیار کی گئیں ان کی چھوٹی ایمبولینسیں عشرہ محرم کے ابتدائی ایام سے اب تک ناصرف روضہ مبارک کے اندر، ما بین الحرمین اور اس کے گرد ونواح میں موجود ہیں بلکہ ان کی موبائل ٹیمیں بھی اس ایریا میں گشت کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر زائرین کو ابتدائی طبی امداد دی جا سکے اور ضرورت کے تحت طبی مرکز تک ایمولینس کیا جا سکے۔

اس سلسلہ میں اکیڈمی کو بہت سے تربیت یافتہ رضاکاروں کی مدد بھی حاصل ہے کہ جو ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ان کی مد کے لیے موجود ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: