کربلا کے مقدس روضوں میں آیت اللہ العظمی سید محمد سیعد الحکیم (قدس سرہ) کی تشیع جنازہ اور لاکھوں سوگواروں کی شرکت

آج صبح بروز ہفتہ (26 محرّم الحرام 1443هـ) بمطابق (4 ستمبر 2021م) کو آیت اللہ العظمی سید محمد سیعد الحکیم (قدس سرہ) کی تشیع جنازہ اور نیابتی زیارت کے مراسم کربلا مقدسہ میں ادا کیے گئے کہ جس میں علماء کرام ، مراجع عظام کے نمائندگان، مقدس حرموں کے خدام، حوزہ علمیہ کے طلاب اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مومنین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کربلا کے مقامات مقدسہ میں سوگواروں کی بہت بڑی تعداد سید محمد سیعد الحکیم (قدس سرہ) کی تشیع جنازہ اور نیابتی زیارت کے مراسم میں شرکت کے لئے پہلے ہی سے موجود تھی۔ روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی شرسی شیخ عبدالمہدی کربلائی نے جنازے کا استقبال کیا اور روضہ مبارک کےسیکرٹری جنرل اور مجلس ادارہ کے ارکان اور خدام کی موجودگی میں مراسم زيارت ادا کیے گئے اور پھر میت کا ضریح مبارک کے گرد طواف کروایا گیا۔
اس کے بعد ما بین الحرمین سے ہوتے ہوئے جنازہ کو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) لے جایا گیا کہ جہاں پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے جنازے کا استقبال کیا اورہائر آفیشلز اور خدام اور تشییع جنازہ میں شامل افراد کی موجودگی میں مراسم زيارت ادا کیے گئے اور پھر میت کا ضریح مبارک کے گرد طواف کروایا گیا۔ مراسیمِ زیارت کی ادائیگی کے بعد اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید محمد سیعد الحکیم (قدس سرہ) کا جنازہ نجف اشرف روانہ ہو گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: