الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) وویمن میڈیکل آرگنائزیشن کی جانب سے فرسٹ ایڈ ٹریننگ کورسزکا سلسلہ اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن سے وابستہ الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) وویمن میڈیکل آرگنائزیشن کی جانب سے فرسٹ ایڈ ٹریننگ کورسزکا سلسلہ اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) وویمن میڈیکل آرگنائزیشن کی جانب سے یہ کورسز کربلا اور دیگر گورنریٹس سے وابستہ اپنے رضاکار طبی عملے کے لئے منعقد کئے گئے تھے تاکہ زیارت اربعین کے دوران کربلا مقدسہ آنے والی خواتین زائرین کو طبی خدمات اور علاج فراہم کیا جا سکے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انھیں تیار کیا جاسکے۔ یہ کورسز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن کے زیر نگرانی کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، الکفیل دینی مدارس برائے خواتین، الکفیل ہسپتال اور متعلقہ محکموں کے تعاون سے منعقد کئے گئے تھے۔

اس آرگنائزیشن کی سربراہ محترمہ بشریٰ الکنانی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ ہماری میڈیکل آرگنائزیشن نے تربیتی پہلو پر خصوصی توجہ دی ہے اور ہم نے صحت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسے مزید تیز کرنے کے لیے کام کیا ہےتا کہ زیارت اربعین کے دوران زائرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں انہیں ضروری طبی امداد اور علاج معالجہ فراہم کرنے کے لیے رضاکار طبی عملے کو تیار کیا جا سکے۔
اور انہوں نے مزید کہا: "ان کورسز میں کربلا ، بغداد ، مثنی ، بصرہ اور واسط گورنریٹس کے رضاکار طبی عملے جن میں ڈاکٹرز، نرسز، فارماسسٹ اور دیگر طبی سٹاف شامل ہیں، نے شرکت کی ۔ ان کورسز کا ایک حصہ الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) مرکز اور امام ہادی علیہ السلام کمپلیکس میں منعقد ہوا جبکہ دوسرا حصہ الکفیل دینی مدارس برائے خواتین، متعلقہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور الکفیل ہسپتال کے تعاون سے رضاکار عملے کے اپنے گورنریٹس میں منعقد کیا گیا تھا۔
الکینانی نے وضاحت کی: " اس فیلڈ میں تجربہ رکھنے والے ماہرین پر مشتمل ٹیموں نے تمام گورنریٹس کے طبی رضاکاروں کو تربیت فراہم کی اور ہر کورس تعلیمی اورعملی سیشنزپر مشتمل تھا۔ "
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "اس کورس کے دوران زخمی ہونے، بہت زیادہ خون بہہ جانے، فریکچر، جلنے ، کارڈیوپلمونری ریسسیٹیشن ( دل کی دھڑکن بند ہونے کی صورت میں مصنوعی طریقہ تنفس سے دل کی دھڑکن کو بحال کرنے، بے ہوش ہونے،دم گھٹنے، فوڈ پوئزنگ اور بچوں کے زخمی ہونے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد دینے اور ریسکیو کرنے کی تربیت دی گئی ۔"
انھوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا : "ہم امید کرتے ہیں کہ ان کورسز کے اختتام پر ہم خواتین پر مشتمل ایسی میڈیکل ٹیمیں تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کریں گے جو کسی بھی حادثے سے نمٹنے کے قابل ہوں۔"
یہ بات قابل ذکر ہے کہ الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) وویمن میڈیکل آرگنائزیشن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن سے وابستہ اور رضاکار طبی عملے پر مشتمل ہے۔ یہ آرگنائزیشن ایام زیارت کے دوران کربلا مقدسہ آنے والی خواتین زائرین کو طبی خدمات اور علاج فراہم کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: