وزیر داخلہ کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری اور سیکرٹری جنرل سے ملاقات

عراق کے وزیر داخلہ سید عثمان الغانمی نے کربلا پولیس کے سربراہ اور متعدد اعلی سیکورٹی افسران کے ہمراہ آج بروز اتوار (4 صفر 1443 ہجری) بمطابق (12 ستمبر 2021ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری کا شرف حاصل کیا۔
مراسمِ زیارت ادا کرنے کے بعد وزیر داخلہ نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سیکریٹری جنرل سید محمد اشیقر، مجلس ادارہ کے ارکان اور متعدد شعبہ جات کے سربراہان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ کو اربعین امام حسین(ع) کے احیاء اور زائرین کے لیے روضہ مبارک کی طرف سے کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں ریفنگ دی گئی اور سکیورٹی پلان سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے روضہ مبارک کے انتظامات اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر امن وامان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اسی طرح روضہ مبارک کی طرف سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ممکنہ حد تک کی جانے والی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: