امانات ڈویژن کے عملے کی زائرین اربعین کو خدمات کی فراہمی کے لئے منظم اور وسیع تر کوششیں

زیارت اربعین کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ امانات ڈویژن کے عملے نے زائرین کو خدمات کی فراہمی کے لئے کے لیے اپنی کوششوں کو کئی گنا بڑھا دیا بے۔
امانات ڈویژن کے انچارج یاسین ہاشم نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : "جیسا کہ سب جانتے ہیں ، ہمارا کام زائرین کے سامان اور امانات کی حفاظت کرنا ہے۔ ایام اربعین کے دوران روضہ مبارک میں زائرین کی کثیر تعداد میں آمد کے پیش نظر امانات حاصل کرنے کی گنجائش کو بڑھانے اور مسلسل خدمات کی فراہمی کے لئے افرادی قوت میں اضافہ کرنے کے لئے ہم نے کئی اقدامات کئے ہیں جن میں روضہ مبارک کے آس پاس نئے آؤٹ لیٹس بنائے گئے ہیں اور معذوروں ، بیماروں اور بزرگ افراد کو خصوصی ٹرانسپورٹ گاڑیاں فراہم کرنے کے لیے ایک اسٹیشن بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ خواتین زائرین کو عبایہ فراہم کرنے کے لیے ایک مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، "زائرین کو بہترین اور مسلسل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تجربہ کار رضاکاروں کا تعاون بھی حاصل کیا گیا ہے کہ جو ہمارے ساتھ متعدد بڑے ایام زیارت کے دوران اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا ، "تمام بڑی زیارت کے مواقع پر ہمارا عملہ نمبر سسٹم پر عمل کرتے ہوئے ڈیپازٹ اور ڈلیوری کے لئے منظم طریقوں کو اپناتے ہوئے بہترین خدمات فراہم کرتا ہے اور ہم نے محکمہ صحت کی تمام سفارشات و ہدایات کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں جن میں سماجی فاصلہ، دستانے اور ماسک کا استعمال اور چوبیس گھنٹے مسلسل سٹرلائزیشن شامل ہیں، تاکہ زائرین ،عملے اور رضاکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔"
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ، "آنے والے دنوں میں ہم زائرین کی امانات اور سامان رکھنے کے لیے مزید مراکز کھولیں گے جو دسیوں ہزار بیگز کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں."

انہوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا ، " ایام اربعین کے دوران زائرین کو بلا تعطل خدمات کی فراہمی کے لئے ہمارا عملہ اپنے رضاکار بھائیوں کے ساتھ ملکرصبح ، شام اور رات کی شفٹوں میں کام کررہے ہیں اور زائرین کرام کو دن رات خدمات فراہم کر رہا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: